حیدرآباد۔9اکتوبر (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش اور اڑیسہ ریاستوں کو ہد ہد طوفان سے خطرہ لاحق ہونے کے سبب دونوں ریاستوں کے انتظامیہ نے اسکے مقابلہ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ چنانچہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی انتظامیہ کو اس سے متعلق ضروری احکام کو
جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے ساحلی علاقوں اور نشیبی علاقوں میں مقیم عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والی عوام کو معیاری غذا فراہم کیا جائے۔ جبکہ اس ریاست کے وزیر گنٹا سرینواس نے مچھیروں کو شکار پر نہ جانے کے احکام کو جاری کر دیا ہے۔